ماہرین گلبانی وچمن آرائی کا کاشتکاروں کو گلاب کی دوغلی اقسام کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کا مشورہ

فیصل آباد۔ 15 مارچ (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے کاشتکاروں کو گلاب کی دوغلی اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گلاب کی مذکورہ اقسام کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ مذکورہ ماہرین نے بتایاکہ گلاب کو کوئین آف فلاورز کہا جاتا ہے جسے خوبصورتی …

فیصل آباد۔ 15 مارچ (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے کاشتکاروں کو گلاب کی دوغلی اقسام کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گلاب کی مذکورہ اقسام کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ مذکورہ ماہرین نے بتایاکہ گلاب کو کوئین آف فلاورز کہا جاتا ہے جسے خوبصورتی کی وجہ سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گلاب کی کاشت کیلئے موزوں درجہ حرارت 20سے25درجہ سینٹی گریڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ذرخیز اور اچھے نکاس والی بھربھری میرازمینیں گلاب کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہیں جہاں مارچ کا مہینہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پودے لگانے سے پہلے کاشتکار2x2x2مکعب فٹ سائز کے گڑھے کھودیں اوران گڑھوں کو کم ازکم ایک ہفتہ کھلا چھوڑ دیں تاکہ روشنی اور ہوا سے زمین کو فائدہ پہنچے،بعد میں ان گڑھوں میں گلاب کے پودے لگانے کے بعد فوراً پانی لگادیں کیونکہ گلاب کی بڑھوتری کیلئے پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہٰذا گرمیوں میں ہفتہ میں دو دفعہ پانی لگایاجائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جربرا کی 40سے زائد اقسام ہیں جوبراعظم افریقہ سے دنیا کے دوسرے ممالک میں متعارف ہوئی ہیں نیز یہ پھول مختلف دلکش رنگوں گلابی، جامنی، سفید، سرخ، کریم، اورنج اور پیلے رنگ میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پھول صبح یا شام کے وقت کاٹیں اور پھول کی ڈنڈی 40سینٹی میٹر سے 90سینٹی میٹر تک رکھیں۔

مزید خبریں