ڈی پی اوبہاولپوررانا عبدالوہاب کی کمانڈ میں پولیس نے ماہ ستمبر 2026میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون میں 189مقدمات درج کرکے 189منشیات فروش گرفتار کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب کی زیر کمانڈ بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 189مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 189ملزمان کو بند حوالات کیا۔
ماہ ستمبر2026میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

مزید خبریں
احمدپورشرقیہ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی اوبہاولپوررانا عبدالوہاب کی کمانڈ میں پولیس نے ماہ ستمبر 2026میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون میں 189مقدمات درج کرکے 189منشیات فروش گرفتار کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب کی زیر کمانڈ بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 189مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 189ملزمان کو بند حوالات کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے26کلو 270گرام چرس،03کلو872گرام کرسٹل آئس،24کلو سے زائدبھنگ،2813لیٹر شراب اور 02عددچالو بھٹیاں برآمد کیں۔اس حوالے سے ڈی پی او رانا عبدالوہاب نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔ خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








