متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ

ابو ظہبی۔1دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز نئے نرخوں کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا گیا ہے، جن کے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا۔ پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے …

ابو ظہبی۔1دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز نئے نرخوں کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا گیا ہے، جن کے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا۔ پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو نومبر میں 2.63 درہم فی لیٹر تھی۔

سپیشل 95 کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر ہو گی جو گزشتہ ماہ 2.51 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔ ای پلس 91 کے نرخ 2.51 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ نومبر میں اس کی قیمت 2.44 درہم فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.85 درہم فی لیٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.67 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

مزید خبریں