ابو ظہبی۔28نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قیادت نے 54 ویں قومی دن (عید الاتحاد) کے موقع پرسینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جیلوں سے 2ہزار937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے ان قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ان کی سزاؤں …
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان

مزید خبریں
ابو ظہبی۔28نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی قیادت نے 54 ویں قومی دن (عید الاتحاد) کے موقع پرسینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جیلوں سے 2ہزار937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے ان قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ان کی سزاؤں کا حصہ تھے۔
دبئی کے حکمران، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف قومیتوں کے2ہزار 25 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی کے لئے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
ریاست عجمان میں 225 ، ریاست فجیرہ میں 129، شارجہ میں 366 قیدیوں اور راس الخیمہ میں 854 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، اچھے اخلاق اور اہلیت کے معیار کے مطابق کے بعد ان کا انتخاب کیا گیا۔
یہ سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور اپنی سزا کا ایک حصہ پورا کرچکے ہیں۔ یہ اعلان حکومت کی اس خواہش کا حصہ ہے کہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔








