وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی کا ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان کی شہادت پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید شمشاد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید شمشاد خان کےدرجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور پرعزم ہے،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔







