سیالكوٹ۔ 10 مارچ (اے پی پی):محكمہ زراعت سمبڑیال نے كاشتكاروں كو ہدایت كی ہے كہ بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرلیں ۔اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹرافتخار حسین بھٹی نے كہا ہے كہ بھنڈی کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک کی جاسکتی ہے بھنڈی موسم گرما کی انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت …
محكمہ زراعت سمبڑیال كی كاشتكاروں كو بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرنے كی ہدایت
سیالكوٹ۔ 10 مارچ (اے پی پی):محكمہ زراعت سمبڑیال نے كاشتكاروں كو ہدایت كی ہے كہ بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرلیں ۔اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹرافتخار حسین بھٹی نے كہا ہے كہ بھنڈی کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک کی جاسکتی ہے
بھنڈی موسم گرما کی انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار مناسب مالی منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔
اسسٹنٹ ڈائریكٹر کا کہنا تھا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھنڈی و توری ایسی سبزی ہے جسے ہرقسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔









