محكمہ زراعت سمبڑیال کی کاشتکاروں کو ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت کرنے کی ہدایت

سیالكوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):زراعت آفیسر محكمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گوارائیہ نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی منظور شدہ دیسی اقسام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام روما، نگینہ، پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر، جیوری، یوکی، ٹی 1359، ایڈن ایف 1، ریڈ چمپئن، ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جو بہترین …

سیالكوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):زراعت آفیسر محكمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گوارائیہ نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی منظور شدہ دیسی اقسام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام روما، نگینہ، پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر، جیوری، یوکی، ٹی 1359، ایڈن ایف 1، ریڈ چمپئن، ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جو بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری وسط نومبرتک کاشت کی جاسکتی ہے۔