محكمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کرنے کی ہدایت

محكمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ ۔ 12 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو دھان کی کاشت کے لئے معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے(آج) منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیاہے ، کاشتکار معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال کریں اور ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نایاب اری 9، سپر باسمتی، باسمتی 2019، کسان باسمتی ، باسمتی۔ گولڈ، باسمتی،چناب باسمتی، شاہین باسمتی وغیرہ کا بیج متعلقہ ڈیلرز، سیڈ سٹورز اور پیسٹی سائیڈز شاپس پر دستیاب ہے اور سیڈ کارپوریشن کے دفاتر سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے پھپھوندی کش زہروں کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاکریں تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں