محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ریڈیو پاکستان کی عمارت کولیز پردینے کی تجویز کا مقصد ملازمین کی بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ریڈیو ورکرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو، ملاقات کے بعد ریڈیوملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اسلام آباد ۔ 24 ستمبر …
محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
ریڈیو پاکستان کی عمارت کولیز پردینے کی تجویز کا مقصد ملازمین کی بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ریڈیو ورکرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو، ملاقات کے بعد ریڈیوملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کولیز پردینے کی تجویز کا مقصد ملازمین کی بہبود اور ان کے مسائل کا حل کرناہے، اس ضمن میں ریڈیو ملازمین کی آراءکو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔وہ پیرکوریڈیو ورکرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے ان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وفاقی وزیراطلات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کے بعد ریڈیوملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔








