سرگودھا۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نہری پانی چوری کرنے پرسات کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیئے گئے۔ محکمہ آبپاشی سرگودھا کئ ٹاسک فورس نے سرکاری نہری پانی چوری کرنے پر مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ ایکسیئین انہار سرگودھا ڈویژن کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کی ٹاسک فورس نے سرگودھا مختلف علاقوں سے سات کاشتکاروں و کسانوں کو نہروں سے پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ترجمان ٹاسک فورس کے …
محکمہ آبپاشی کا کریک ڈائون، نہری پانی چوری کرنے پر سات کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج

مزید خبریں
سرگودھا۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نہری پانی چوری کرنے پرسات کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیئے گئے۔ محکمہ آبپاشی سرگودھا کئ ٹاسک فورس نے سرکاری نہری پانی چوری کرنے پر مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ ایکسیئین انہار سرگودھا ڈویژن کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کی ٹاسک فورس نے سرگودھا مختلف علاقوں سے سات کاشتکاروں و کسانوں کو نہروں سے پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ترجمان ٹاسک فورس کے مطابق پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹاسک فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سات کسانوں کو نہروں سے پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
گرفتار کئے گئے ملزمان میں چوہدری یعقوب، محمد اسلم، جاوید سندھو، ریاض حسین ، عبدالرحمان، ساجد حسین اورابرار احمد آرائیں شامل ہیں ۔ ملزمان سرکاری نہروں میں شگاف کر کے نہری پانی سے ناحق اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں جس سے محکمہ آبپاشی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے ایکسیئین انہار کی رپورٹ پر پانی چوری کرنے والے ساتوں ملزمان کےخلاف واٹرایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔








