محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے ” جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک” قائم

سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے "جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک”قائم کر دیا گیا ہے

کراچی۔ 24 ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے "جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک”قائم کر دیا گیا ہے۔جمعرات کومحکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے مطابق "جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک” کے قیام کا مقصد صحافیوں، پریس کلبز اور میڈیا پرسنز کو مختلف امور کے سلسلے میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔تمام معزز صحافی حضرات، پریس کلبز اور میڈیا پرسنز اپنے درپیش مسائل، بشمول ایکریڈیشن کارڈز کا اجرا، مالی معاونت، طبی صورتحال، پریس کلبز سے متعلق امور اور دیگر فلاح و بہبود معاملات کے فوری حل کیلئے جرنلسٹس فیسیلیٹیشن ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔فوکل پرسن ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ٹیلی فون، 021-99204423، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)ٹیلی فون:-99204426-021ہے۔