فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ جنگلات فیصل آبادکے زیراہتمام شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اوررواں شجر کاری مہم کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع فیصل آباد میں مجموعی طور پرمقررہ ٹارگٹ 11لاکھ 48ہزار کے مقابلہ میں اب تک 8لاکھ 50ہزار890 نئے ماحول دوست پودے لگا دیئے ہیں۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمحکمہ جنگلات عنصر رسول نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ اب تک …
محکمہ جنگلات نے ابتک 8لاکھ 50ہزار890 نئے ماحول دوست پودے لگا دیئے،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر
فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ جنگلات فیصل آبادکے زیراہتمام شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اوررواں شجر کاری مہم کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع فیصل آباد میں مجموعی طور پرمقررہ ٹارگٹ 11لاکھ 48ہزار کے مقابلہ میں اب تک 8لاکھ 50ہزار890 نئے ماحول دوست پودے لگا دیئے ہیں۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمحکمہ جنگلات عنصر رسول نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایاکہ اب تک گورنمنٹ فاریسٹ،دیگر گورنمنٹ کے اداروں،ڈیفنس کے اداروں اور پرائیویٹ جگہوں پر ضلع فیصل آباد میں 5لاکھ 62ہزار نئے پودوں کے برعکس 76ہزار 170پودے لگائے گئے ہیں جن میں سے تحصیل جڑانوالہ میں 22ہزار 450کے ٹارگٹ کے مقابلہ میں 2350،تحصیل سمندری میں انہیں 4اداروں کیلئے مقرر کردہ ایک لاکھ 63ہزار ٹارگٹ کے برعکس 54ہزار 550نئے پودے لگائے گئے ہیں
جبکہ تحصیل جڑانوالہ میں 2لاکھ 24ہزار 500کے برعکس 2ہزار 350پودے لگا دیئے گئے اور فیصل آباد میں 1 لاکھ 74ہزار 500کے مقابلہ میں ایک لاکھ9ہزار 270نئے پودے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ایک لاکھ 15ہزار کے مقابلہ میں ایک لاکھ 4ہزار 710 جبکہ تحصیل کمالیہ پلانٹیشن ایریا میں 2لاکھ 35ہزارکے مقررہ ٹارگٹ کے برعکس 43ہزار 210پودے لگائے گئے ہیں،علاوہ ازیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجموعی طور پر 5لاکھ 86ہزار نئے پودے لگانے کے ٹارگٹ کے مقابلہ میں اب تک 7لاکھ 74ہزار 720نئے ماحول دوست پودے جن میں شیشم،نیم،بکائن
،سکھ چین و دیگر پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ ہدف کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔









