فیصل آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں نئے جنگلات لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور شجر کاری مہم کے آغاز کیلئے 280 نرسریوں میں 4 کروڑ سے زائد نئے پودے تیار کرنے کا ہدف مقرر کیاہے جس کیلئے بھر پور اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔ محکمہ جنگلات فیصل آباد ریجن کے ترجمان …
محکمہ جنگلات نے280 نرسریوں میں 4 کروڑ سے زائد نئے پودے تیار کرنے کا ہدف مقرر کردیا

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):محکمہ جنگلات پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں نئے جنگلات لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور شجر کاری مہم کے آغاز کیلئے 280 نرسریوں میں 4 کروڑ سے زائد نئے پودے تیار کرنے کا ہدف مقرر کیاہے جس کیلئے بھر پور اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔
محکمہ جنگلات فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں قائم محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں پودوں کی تیاری پر کروڑوں روپے کی رقم خرچ کی جائیگی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ پودے رواں سال شجر کاری مہم کے دوران شاہرات اور نہروں کے کنارے لگانے سمیت دیگر مقامات پر بھی لگائے جائیں گے تاکہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کیاجاسکے۔
انہوں نے بتایاکہ جہاں محکمہ جنگلات کے جنگلات میں نئے پودے لگائے جائیں گے وہیں شہریوں اور پرائیویٹ افراد کو بھی بڑی تعداد میں ارزاں نرخوں پر پودوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کو سرسبز و شاداب بنایاجاسکے۔








