لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ میں مکئی تقریبا ً20لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔مکئی کی سال میں دو فصلیں لی جاتیں ہیں،پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے۔تھوڑے عرصے کی فصل ہونے کی بنا پر اسے فصلوں کی ترتیب اور ادل بدل میں باآسانی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہاریہ مکئی کا وقت کاشت21 جنوری تا28 فروری ہے۔ کاشتکار …
محکمہ زراعت،بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام اور کاشت سے متعلق سفارشات جاری

مزید خبریں
لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ میں مکئی تقریبا ً20لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔مکئی کی سال میں دو فصلیں لی جاتیں ہیں،پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے۔تھوڑے عرصے کی فصل ہونے کی بنا پر اسے فصلوں کی ترتیب اور ادل بدل میں باآسانی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہاریہ مکئی کا وقت کاشت21 جنوری تا28 فروری ہے۔
کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898-،ایف ایچ1046،ایف ایچ 988،وائی ایچ5427ا ور وائی ایچ5482،وائی ایچ 5561، وائی ایچ 5568 اور وائی ایچ 5560 کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام میں گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک،پاپ1،سویٹ1 اور ملکہ 2016 شامل ہیں۔بارانی علاقوں میں جہاں آبپاشی کا خاطر خواہ انتطام نہیں ہوتا وہاں مکئی کی عام کاشت نسبتا ًبہتر رہتی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے شرح بیج 8 تا10 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جس کی روئیدگی90 فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔بہاریہ مکئی کیلئے پودوں کی تعداد ہائبرڈ اقسام کیلئے35 ہزار فی ایکڑ جبکہ عام اقسام کیلئے26 ہزار تا30 ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔








