محکمہ زراعت،کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارشات جاری

ملتان۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اگیتی کپاس کے لئے موزوں وقتِ کاشت وسط فروری تا 31 مارچ ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی …

ملتان۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اگیتی کپاس کے لئے موزوں وقتِ کاشت وسط فروری تا 31 مارچ ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں سفارش کی جاتی ہے کہ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈرجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین قسم کا ہو ورنہ گلا ئفوسیٹ کا سپرے کرنے سے غیر ٹرپل جین اقسام کے پودے مر جائیں گے۔ گلا ئفوسیٹ جڑی بوٹی مارزہر اور ٹینڈے کی سنڈیوں خصوصا گلابی سنڈی کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں۔

اگیتی کاشت کے لئے پودوں اور قطاروں کا باہمی فاصلہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے پودوں کی فی ایکٹر تعداد موسمی کاشت کی نسبت کم ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا ہے کہ عام طور پر کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے پودوں کا قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اورپودوں کا باہمی فاصلہ 1.5 تا 2 فٹ ہونا چاہیے۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک، تصدیق شدہ بر اترا ہوابیج استعمال کریں۔ چوکا لگاتے وقت 4 تا 5 بیج فی چوکا لگا ئیں۔ اگیتی کپاس کی ڈرل کاشت کے لئے 2 تا 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ زیادہ استعمال کریں۔ کاشتکارضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تا کہ ناغے وغیرہ لگانے کے لئے استعمال ہو سکے یعنی 60 فیصد اُگاؤ کی صورت میں 5 تا 6 کلوگرام بیج استعمال کریں اور 75 فیصد یا زیادہ اُ گاؤ کے لئے 4 تا 5 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

 

مزید خبریں