لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر سے جنوری کے آخر تک کورے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ کماد کی فصل کا کورے کے شدید حملے کی صورت میں وزن کم ہو جاتا ہے اور گنے کے رس کا وزن کم ہو جاتا ہے۔کورے کی وجہ سے کماد کے بڈز(آنکھیں)بھی متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع …
محکمہ زراعت ، کماد اور آلوکی فصل کوکورے اور سردی سے بچائو کے لئے سفارشات جاری
لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر سے جنوری کے آخر تک کورے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ کماد کی فصل کا کورے کے شدید حملے کی صورت میں وزن کم ہو جاتا ہے اور گنے کے رس کا وزن کم ہو جاتا ہے۔کورے کی وجہ سے کماد کے بڈز(آنکھیں)بھی متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے آئندہ فصل کے بیج میں کمی واقع ہوتی ہے لہذا کماد کے کاشتکاربیج کی تیار کی گئی فصل کو کورے سے بچانے کے لئے آبپاشی کریں۔مزید براں کورے کے دنوں میں گوڈی سے اجتناب کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ آلو کی فصل کا کورے اور سردی سے شدیدمتاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
شدید کورے کی صورت میں آلو کی فصل کے پتوں کے کنارے کالے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔آلو کے کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غور سے سنیں اور کورے کی راتوں کو ہلکی آبپاشی کریں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریں۔اگر آلو کی فصل کے کورے سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتو اس پر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے گروتھ ریگولیٹرز سپرے کیے جاسکتے ہیں۔ آلو اور کماد کی فصلات چند روز تک کہر برداشت کر سکتی ہیں مگر مسلسل کورا پڑنے پر ان کا تحفظ ضروری ہو جاتا ہے ورنہ کماد اور آلو کی فی ایکڑ پیداوار متاثر ہوتی ہے۔









