محکمہ زراعت اور فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس کے درمیان زرعی تحقیق کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت حکومتِ خیبر پختونخوا اور فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس کے درمیان زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تر جمان محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے مطابق اس حوالے سےکو پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ زراعت کی جانب سے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر عنبر علی خان اور …

پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت حکومتِ خیبر پختونخوا اور فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس کے درمیان زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تر جمان محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے مطابق اس حوالے سےکو پشاور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ زراعت کی جانب سے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر عنبر علی خان اور فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس کی جانب سے سی ای او حسن اکرم نے یاداشت پردستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت کے فروغ، زیتون ماڈل فارمز کی بہتری، موسمیاتی تبدیلیوں، زراعت کے نفاذ اور جدید زرعی طریقوں کو متعارف کرانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس اشتراک سے صوبے میں زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے کے مطابق محکمہ زراعت کی ریسرچ وِنگ کو کسان دوست اور آئی سی ٹی پر مبنی زرعی نظام میں تبدیل کیا جائے گا، زرعی تربیت اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جبکہ شواہد اور تشخیصی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر طے پایا کہ فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلینس محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف کی تربیت، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور آلات کی فراہمی، موسمیاتی سمارٹ زراعت کے فروغ اور ڈیٹا کلیکشن و استعدادِ کار میں بہتری کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق اس اشتراک کا بنیادی مقصد کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی آمدن میں بہتری اور خیبر پختونخوا میں پائیدار، جدید اور منافع بخش زراعت کو فروغ دینا ہے۔