محکمہ زراعت توسیع اور جامعہ زرعیہ کے تعاون سے 8سے16نومبر تک گندم بڑھاؤ مہم کا آغاز

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع اور جامعہ زرعیہ کے تعاون سے 8سے16نومبر تک گندم بڑھاؤ مہم کاآغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت جامعہ زرعیہ کے ہزاروں طلبہ و اساتذہ کا ہراول دستہ صوبے کے 6 ڈویژنزکے کھیت کھیت کھلیان کھلیان جا کر کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کرے گا تا کہ گندم کی اوسط فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر زرعی خوشحالی کا …

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع اور جامعہ زرعیہ کے تعاون سے 8سے16نومبر تک گندم بڑھاؤ مہم کاآغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت جامعہ زرعیہ کے ہزاروں طلبہ و اساتذہ کا ہراول دستہ صوبے کے 6 ڈویژنزکے کھیت کھیت کھلیان کھلیان جا کر کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کرے گا تا کہ گندم کی اوسط فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر زرعی خوشحالی کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

اس مہم کے لیے سیکرٹری زراعت افتخار علی ساہو نے فول پروف انتظامات کے احکامات جاری کئے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر یونیورسٹی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اس مہم کے فوکل پرسن ہوں گے۔

فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، اور ساہیوال ڈویژن میں فیکلٹی آف ایگریکلچر، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری سے تعلق رکھنے بی ایس (پانچویں اور ساتویں سمسٹر) اور پوسٹ گریجویٹ (پہلے سے تیسرے سمسٹر) کے طالب علم ماہرین کی نگرانی میں ان ڈویژنز کے مختلف دیہاتوں کا رخ کریں گے تاکہ کاشتکاروں کو بروقت بوائی،تصدیق شدہ بیج،متناسب کھاد کے استعمال و دیگر زرعی سفارشات سے روشناس کروایا جا ئے۔

اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ اس مہم سے طلبا کو زمینی حقائق اور کسانوں کے مسائل کا براہ راست علم حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی کاشتکار برادری تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ زرعی انقلاب کے لیے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی کیلئے سائنسی بنیادوں پر زراعت وقت کی اہم ضرورت ہے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کسانوں کی دہلیز تک لانا ناگزیر ہے۔جامعہ زرعیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ آؤٹ ریچ پروگرام میں بھی وسعت لائی ہے تاکہ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنا کر فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

مزید خبریں