محکمہ زراعت توسیع پنجاب کا ایریڈ یونیورسٹی ایگریکلچر کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم جاری

حضرو ۔12 نومبر (اے پی پی):روڈ شو ٫ ریلیز ٫ سمارٹ فارمرز گیدرنگز اور گھر گھر آگائی مہم شامل ہے -تحصیل حضرو محکمہ زراعت توسیع پنجاب اور ایریڈ یونیورسٹی ایگریکلچر راولپنڈی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت اعوان آباد اور فورملی گاؤں میں فارمرز گیدرنگز کیں گئیں اور ریلیز کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی - اس موقع پر اسسٹنٹ …

حضرو ۔12 نومبر (اے پی پی):روڈ شو ٫ ریلیز ٫ سمارٹ فارمرز گیدرنگز اور گھر گھر آگائی مہم شامل ہے -تحصیل حضرو محکمہ زراعت توسیع پنجاب اور ایریڈ یونیورسٹی ایگریکلچر راولپنڈی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت اعوان آباد اور فورملی گاؤں میں فارمرز گیدرنگز کیں گئیں اور ریلیز کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع حضرو ظفر اقبال خان اور میڈم ثمینہ فاطمہ زراعت آفیسر شادی خان اورایریڈ یونیورسٹی سے میڈم رابعہ اور سر عبد الرحمن صاحب نے فارمرز کو لیکچر دیا مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں میں – روڈ شو ٫ ریلیز ٫ سمارٹ فارمرز گیدرنگز اور گھر گھر آگائی مہم شامل ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع حضرو اور یونیورسٹی کے طلباء نے یونین کونسل فورملی ٫ یونین کونسل ہارون ٫ یونین تاجک یونین کونسل نرٹوپہ میں مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا –

ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع حضرو جناب ظفر اقبال خان اور میڈم ثمینہ فاطمہ زراعت آفیسر شادی خان اور محمد ارشاد صاحب فیلڈ انسوگیٹر زراعت توسیع حضرو نے کسانوں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی ٫ منظور شدہ اقسام ٫ بہتر کاشت کے طریقوں بارے میں آگاہ کیا ـ یونیورسٹی کے طلباء اور محکمہ زراعت توسیع حضرو کے عملے نے ڈور ٹو ڈور اگائی مہم کے ذریعے کسانوں کو زیادہ گندم کاشت کرنے اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ترغیب دی – کسانوں کی بڑی تعداد نے ان پروگراموں میں شرکت کی ـ اس موقع پر کسانوں کو حکومت پنجاب کی مختلف زرعی سکیموں اور مرعات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔