محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران و عملہ”زیادہ گندم اُگاؤ مہم“ میں کسانوں کی بھرپور رہنمائی کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور

بہاولپور۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور محمد طیب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران و عملہ”زیادہ گندم اُگاؤ مہم“ میں کسانوں کی بھرپور رہنمائی کریں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں ”زیادہ گندم اُگاؤ مہم“ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر …

بہاولپور۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور محمد طیب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران و عملہ”زیادہ گندم اُگاؤ مہم“ میں کسانوں کی بھرپور رہنمائی کریں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں ”زیادہ گندم اُگاؤ مہم“ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے، اس موقع پر محکمہ زراعت اور ریونیو کے افسران و عملہ سرکاری و نجی اراضی پر زیادہ گندم کاشت کرنے کے حوالے سے کسانوں کو مکمل آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کے افسران، عملہ اور زرعی گریجویٹس فیلڈ میں جا کر کسانوں کو سرٹیفائیڈ بیجوں اور کھادوں کے متناسب استعمال سے متعلق آگاہی دیں تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ کسانوں کو زراعت کے شعبے میں حکومت کے فلاحی اقدامات سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر (توسیع) محمد شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بہاولپور میں گندم کی کاشت کا ہدف 7 لاکھ 61 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں گندم کی بوائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیج اور کھاد کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ محکمہ زراعت توسیع کے افسران و عملہ کسانوں کو رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر قرۃ العین، کسانوں کے نمائندگان، فرٹیلائزر اور سیڈ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔