محکمہ زراعت سمبڑیال كا کاشتکاروں کو پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کامشورہ

سیالكوٹ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کامشورہ دیا ہے۔ زراعت آفیسرسمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95 فیصد تک پتے جھڑ جائیں ،پودوں کی پھلیاں 75 فیصد تک زردی مائل ہو جائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر پہلے سے تیارکردہ …

سیالكوٹ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کامشورہ دیا ہے۔ زراعت آفیسرسمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95 فیصد تک پتے جھڑ جائیں ،پودوں کی پھلیاں 75 فیصد تک زردی مائل ہو جائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر پہلے سے تیارکردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کر دیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزر آسانی سے ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑ بناتے وقت اس کی مناسب صفائی اور لپائی کا بھی انتظام کرناچاہیے نیز پڑ کے ار د گرد مناسب زہر پاشی بھی کرنا چاہیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹاکر جھاڑ لیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے2 سے3 مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو 2سے3 روز تک خشک کرلیناچاہیے تاکہ اس میں 8یا 10 فیصد سے زائد نمی نہ رہے۔صاف کردہ پیداوار کو ذخیرہ کرنے سمیت منڈی میں فروخت بھی کیاجاسکتاہے۔