محکمہ زراعت سمبڑیال کا کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کا مشورہ

محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کا مشورہ دیا ہے ۔زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے

سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کا مشورہ دیا ہے ۔زراعت آفیسر محکمہ زراعت پسرور ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے، کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس کااستعمال شوگر، دل کے مریضوں کیلئے مثالی غذا اور موٹاپے کیلئے بہترین علاج بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو کھیتوں کے علاوہ گملوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں