محکمہ زراعت سمبڑیال کی تل کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے کمزور پودے نکال نے کی ہدایت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں تاکہ صحت مند پودے متاثر نہ ہوں۔

سیالکوٹ۔ 22 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں تاکہ صحت مند پودے متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے بدھ کو بیان میں کہا کہ کاشتکار وں تل کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں اور جب 6 سے 8 پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو فوری کھیت سے نکال دینا چاہیے ، پودوں کا آپس میں فاصلہ بھی 10 سے15سینٹی میٹر یا 4 سے6 انچ ہوناچاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار خیال رکھیں کہ کھیت میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہونی چاہیے تاکہ اسے سیراب کرنے اور گوڈی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے اور کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کریں۔