محکمہ زراعت سیالکوٹ نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو موسم گرما میں آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفے سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ زراعت سیالکوٹ كا سبزیوں کے کاشتکاروں کو موسم گرما میں آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفے سے کرنے کی ہدایت
سیالكوٹ۔ 28 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو موسم گرما میں آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفے سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے سبزیوں کے پتوں کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے، سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے گوڈی کریں اور جہاں ضروری ہو تنوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی برداشت دن کے ٹھنڈے حصے میں کریں اور سبزیوں کو برداشت کے بعد سایہ دار جگہ پر رکھیں، کھیت کی گرمی کم کرنے کےلئے سبزیوں پر ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں کو برداشت کے بعد صاف ستھری ٹوکریوں میں اکٹھا کریں اور انہیں ضرورت سے زیادہ نہ بھریں تاکہ نیچے والی سبزیاں خراب نہ ہوں۔









