محکمہ زراعت سیالکوٹ كی بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے

سیالكوٹ۔ 28 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نےقومی خبر رساں ادارے’’ اے پی پی ‘‘سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بند گوبھی کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جبکہ بعد ازاں آبپاشی کاوقفہ بڑھا کر 15 دن تک کر دیا جائے تاکہ بیج کی بہترین روئیدگی کے بعد شاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ جہاں مختلف کیڑے مکوڑے فصلات کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہوتاہے جو پانی، کھا د،ہوا و سپرے میں سے بہت بڑا حصہ ہضم کرجاتی ہیں اس طرح کاشتکاروں کو جہاں اضافی مالی بوجھ اٹھاناپڑتاہے وہیں فصل بھی کم حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈسٹاف ہمہ وقت کاشتکاروں کی خدمت کیلئے حاضررہتاہے لہٰذاکاشتکار ان کی خدمات سے کسی بھی وقت بلاجھجک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں

مزید خبریں