محکمہ زراعت سیالکوٹ نے مون سون کی بارشوں کے دوران فصلوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی

سیالکوٹ۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے مون سون کی بارشوں کے دوران فصلوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی جاری کردی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ جواہر علی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران کماد، دھان اور چارہ جات کی فصلیں پانی کی زیادتی کو برداشت کر جاتی ہیں لہذا بارش کے زائد پانی کو ان فصلوں میں منتقل کرنے سے مضر اثرات مرتب نہیں …

سیالکوٹ۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے مون سون کی بارشوں کے دوران فصلوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی جاری کردی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ جواہر علی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران کماد، دھان اور چارہ جات کی فصلیں پانی کی زیادتی کو برداشت کر جاتی ہیں لہذا بارش کے زائد پانی کو ان فصلوں میں منتقل کرنے سے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں جبکہ کپاس اور سبزیات کی فصلیں پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی ہیں اس لئے ان فصلوں سے بارش کے زائد پانی کی نکاسی کا فوری بند و بست کر نا چا ہیے تا کہ یہ بارشوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ میڈیا سے نشر ہونے والے موسمی پیشن گوئی پر نظر رکھیں تا کہ اپنی فصلوں کی آبپاشی کیلئے اس کے مطابق اپنا پروگرام ترتیب دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے لہذا کاشتکار اس کے مطابق عمل کریں اور فصلوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں کاشتکار فارم میں نکاسی آب کا نظام خاص طور پر بہتر کر یں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ جڑی بوٹیاں ناصرف غذائی ضرروتوں کے اعتبار سے فصل کے پودوں سے مقابلہ کرتی ہیں بلکہ ضرر رساں کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں ۔ اس موسم میں رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے کیونکہ موسم میں نمی اور حبس ان کی افزائش میں معاون ثابت ہوتی ہے اس لئے کاشتکار ان ضررساں کیڑوں کے تحفظ کیلئے محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے مقامی عملے سے مشورہ کریں اور بارش بند ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سپرے کریں ۔ کاشتکار فصلوں کی کاشت تر جیحا پٹریوں پر کریں کیونکہ اس سے فصلات بارشوں کے ہونے والے منظر اثرات سے محفوظ رہتی ہیں ۔