سیالكوٹ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخارحسین بھٹی نے بتایاکہ كھیرے كی كاشت جلد از جلد مكمل كرلیں ،کھیرے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کا انتخاب ضروری ہے اور کاشت سے پہلے زمین میں گوبر کی 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ڈال کر …
محکمہ زراعت سیالکوٹ نے واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیرے کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخارحسین بھٹی نے بتایاکہ كھیرے كی كاشت جلد از جلد مكمل كرلیں ،کھیرے کی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کا انتخاب ضروری ہے اور کاشت سے پہلے زمین میں گوبر کی 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے زمین کی مناسب تیاری بھی کرنی چاہیے تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ وتر آنے پر 2سے 3مرتبہ ہل چلانے اور سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم و بھربھر ی ہو جاتی ہے جس سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پست ٹنل میں زمین کی تیاری کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ جبکہ واک ان اور بلند ٹنل میں زمین کی تیاری کے وقت ساڑھے 4بوری ڈی اے پی اور 4بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ مزید معلومات كیلئے محكمہ زراعت سے رابطہ كریں۔








