محکمہ زراعت فیصل آباد کی کاشتکاروں کو 40یوم والی مولی کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو 40یوم والی مولی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کی فصل نہ صرف 40روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑھ، جھلساؤ، مرجھاؤ، امریکن سنڈی، ملی …

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو 40یوم والی مولی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کی فصل نہ صرف 40روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑھ، جھلساؤ، مرجھاؤ، امریکن سنڈی، ملی بگ، آرے والی مکھی، سست تیلے کے حملہ کا بھی خدشہ ہوتاہے لہٰذا اگر کاشتکار مولی کی فصل پر کسی قسم کا حملہ دیکھیں تو فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں۔