محکمہ زراعت قصور کی پیٹھاکدوں کے کاشتکاروں کو پچھیتی فصل کی کاشت رواں ماہ جولائی میں مکمل کر نے کی ہدایت

قصور۔19جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت قصورنے پیٹھاکدوں کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پچھیتی فصل کی کاشت رواں ماہ جولائی میں مکمل کرلیں فصل کی کاشت کیلئے زرخیزمیرازمین جس میں پانی کا نکاس بہترہوگا انتخاب کریں کاشت سے ایک ماہ قبل زمین کو اچھی طرح ہمورکرکے 8سے10ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈالیں ور کھیت کو پانی لگادیں وترآنے پرہل اور سہوگہ چلاکرزمین کواچھی طرح تیار کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی‘‘کو بتایا کہ کاشت کے وقت کھیت میں 2سے 3مرتبہ ہل اور سہوگہ چلائیں اور پٹریاں بنانے کیلئے 1/4میٹرپرنشان لگائیں‘نشانوں کے دونوں طرف 30سینٹی میٹرکی دوری پر تین بوری سپرفاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکر بکھیردیں اورپٹریاں بنالیں ایک ایکڑ کھیت کیلئے 1 کلوگرام بیج کو پٹریوں کے دو نوں کناروں پرایک میٹرکے فاصلہ پر بوئیں ایک جگہ پر دو سے تین بیج تین سینٹی میٹرگہرائی تک بوئیں گرمیوں میں 6سے8دن کے وقفہ سے پانی لگاتے رہیں۔