محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت کی ہے
محکمہ زراعت كی کاشتکاروں کو اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 07 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالكوٹ صباء تحسین نے كاشتكاروں كو ہدایت كی ہے کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے اور اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ سے وسط اپریل تک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑا سمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکار بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسری پھپھوند کش زہر لگا كر كاشت كریں اور اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ بیماری ظاہر ہو تو کانفیڈارکا سپرے کریں۔








