یالكوٹ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دال ما ش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت …
محکمہ زراعت كی کاشتکاروں کو دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
یالكوٹ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔
زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ دال ما ش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا پہلا پانی اگائو کے3ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت گوڈی بھی بہترین نتائج فراہم کرتی ہیاور 2مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں، پہلی گوڈی بوائی کے 25سے 30 دن اور دوسری گوڈی پہلی آبپاشی کے 40سے45 دن کے اندر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر پھول آنے سے قبل جڑی بوٹیوں کا خاتمہ نہ کیاگیا تو پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔









