محکمہ زراعت ملتان نےکپاس کی صاف چنائی سے متعلق سفارشات جاری کردی ہیں ۔سفارشات کے مطابق کپاس کے کاشتکار چنائی صبح 10 بجے شروع کریں جس وقت فصل اور ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے تاکہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو
محکمہ زراعت ملتان کی کپاس کی صاف چنائی سے متعلق سفارشات جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 07 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت ملتان نےکپاس کی صاف چنائی سے متعلق سفارشات جاری کردی ہیں ۔سفارشات کے مطابق کپاس کے کاشتکار چنائی صبح 10 بجے شروع کریں جس وقت فصل اور ٹینڈوں پر سے رات کی شبنم خشک ہو جائے تاکہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے اور نمی کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات کا سامنا بھی نہ ہو۔کپاس کی فصل کی چنائی شام 4 بجے بند کر دینی چاہیے۔چنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے سے مکمل کھلے ہوئے ٹینڈوں سے شروع کریں اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں تاکہ پودے کے سوکھے پتے چنی ہوئی کپاس میں شامل نہ ہوں۔ چنائی کرتے وقت ٹینڈوں سے کپاس کو اچھی طرح نکال لینا چاہیے۔چنا ئی کے لیےاستعمال ہونےوالا کپڑا(جھولی)سوتی ہونا چاہیے۔
چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے۔مزید کہا گیا ہے کہ پھٹی کو آلودگی سے بچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چنی ہوئی کپاس میں نمی، کچے ٹینڈے،کھوکڑی، رسیاں سوتلی، بال وغیرہ ہرگز شامل نہ ہونے دیں۔ پھٹی کو گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیاء ہاتھ سے چن کر نکال دیں۔چنائی کرنے والیوں کو چا ہیےکہ اپنےسرکواچھی طرح کپڑے سےڈھانپ کرچنائی کریں تاکہ اس میں انسانی بالوں کی آمیزش وغیرہ نہ ہو۔چنائی کے بعد پھٹی کوایک دودھوپ ضرور لگوائیں تاکہ نمی کو مناسب سطح پرلایا جا سکے۔







