محکمہ زراعت نے باغات کوکورے سے بچاؤ کی سفارشات جاری کردیں

ملتان۔ 25 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغات کوکورے سے بچاؤ کی سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ باغات کو کورے سے بچائیں۔کورے اور سردی سے بچاؤ کے لیے پانی لگائیں اور خصوصاً آم کے چھوٹے پودوں پرسایہ کریں۔ زیادہ سردی/کورے کی صورت میں رات کے وقت باغ یا نرسری میں دھونی کاانتظام کریں۔ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات میں پھل کی برداشت بلحاظ قسم جاری رکھیں۔10 سال …

ملتان۔ 25 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغات کوکورے سے بچاؤ کی سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ باغات کو کورے سے بچائیں۔کورے اور سردی سے بچاؤ کے لیے پانی لگائیں اور خصوصاً آم کے چھوٹے پودوں پرسایہ کریں۔

زیادہ سردی/کورے کی صورت میں رات کے وقت باغ یا نرسری میں دھونی کاانتظام کریں۔ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات میں پھل کی برداشت بلحاظ قسم جاری رکھیں۔10 سال یااس سے زیادہ عمرکے پودوں کو گوبرکی گلی سٹری کھاد،فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں ڈالیں۔ یہ تمام کھادیں پودے کی چھتری کے نیچے تنے سے ایک سے ڈیڑھ تادوفٹ دور ڈالیں۔

بلحاظ موسم/ بارش آبپاشی کریں۔گدھیڑی کے خلاف آم / ترشاوہ پھل کے درختوں کے نیچے گوڈی کریں آم کے پودوں کے تنو ں پر حفاظتی بند لگائیں۔ محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ کر کے مناسب زہر کا دھوڑا کریں۔