محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پتہ لپیٹ سنڈی کے تدارک کے لیے فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکاؤٹنگ اورجڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
محکمہ زراعت نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے سفارشات جاری کردیں
ملتان۔ 18 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پتہ لپیٹ سنڈی کے تدارک کے لیے فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکاؤٹنگ اورجڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ رپورٹس کے مطابق دھان کی فصل پرپتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آ رہا ہے۔
سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں۔نائٹروجن والی کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریزکریں۔پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ نقصان کی معا شی حد سے زیادہ ہونےکی صورت میں دھان کے کاشتکارکیڑے مارزہروں کا سپرے محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں اوروقفہ قبل از برداشت کومد نظررکھتے ہوئے سپرے کریں۔









