محکمہ زراعت نے دھان کے جراثیمی جھلساؤ کے کنٹرول کیلئے سفارشات جاری کردیں

ملتان۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زرات پنجاب کے مطابق جراثیمی جھلساؤ کاحملہ پتے کی نوک اورکناروں سے شروع ہوکرلمبائی اورچوڑائی میں بڑھتا ہے۔اس کےحملہ کے دوران پتوں پربیماری کی علامات سفید نمداردھاری کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں اوربعد میں پتے کا بیمارحصہ سوکھ کرسفید ہو جاتا ہے اورپتہ اوپرکی طرف لپٹ جاتا ہے۔ شروع میں اس کا حملہ ٹکڑیوں پرہوتا ہے جو سازگارموسمی حالات میں بڑھ کر پوری …

ملتان۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زرات پنجاب کے مطابق جراثیمی جھلساؤ کاحملہ پتے کی نوک اورکناروں سے شروع ہوکرلمبائی اورچوڑائی میں بڑھتا ہے۔اس کےحملہ کے دوران پتوں پربیماری کی علامات سفید نمداردھاری کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں اوربعد میں پتے کا بیمارحصہ سوکھ کرسفید ہو جاتا ہے اورپتہ اوپرکی طرف لپٹ جاتا ہے۔

شروع میں اس کا حملہ ٹکڑیوں پرہوتا ہے جو سازگارموسمی حالات میں بڑھ کر پوری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اس بیماری میں فصل دورسےجھلسی ہوئی نظرآتی ہے۔اس بیماری کاحملہ نظرآتے ہی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کی سفارش کردہ زرعی زہروں کا سپرے کریں۔بیما ری والے کھیت سے پانی دوسرے کھیت میں منتقل نہ کریں۔

پانی کی سطح ایک تا دو انچ سے زیادہ نہ ہونے دیں۔اس کے علاوہ دھان کے کیڑوں بالخصوص پتہ لپیٹ سنڈی کا بروقت موثر تدارک کریں۔دھان کی فصل پر سپرے سے قبل وقفہ قبل ازبرداشت (پی ایچ آئی ) محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے نوٹ کر لیں اورتمام سپرے اس کو مدِ نظررکھتے ہوئے کریں۔

مزید خبریں