محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین 2023کی دفعہ7کے تحت دھان،گندم، مکئی،کماد و دیگر فصلوں کی باقیات و مڈھوں کو آگ لگانا جُرم ہے
محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کیلئے انتباہ جاری کر دیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین 2023کی دفعہ7کے تحت دھان،گندم، مکئی،کماد و دیگر فصلوں کی باقیات و مڈھوں کو آگ لگانا جُرم ہے۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں دھان کی اگیتی کاشتہ فصل کٹائی کیلئے تیار ہے۔کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ ہر گز نہ لگائیں۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے پیدا ہونے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے جو انسانی جانوں اور صحت کیلئے خطرناک ہے۔
اس کے علاوہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ سمیت زمین میں موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے گرفتاری، سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔کاشتکار دھان کی کٹائی محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سائنسی انداز میں کریں۔







