محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی کاشت اورکھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی کاشت اورکھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکارسورج مکھی کی اچھی پیداوارحاصل کرنےکے لیےفصل کو قطاروں میں وٹوں پر بذریعہ پلانٹر اور بذریعہ ڈرل کاشت کریں ۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں انچ 9 رکھیں ۔جنوبی اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں سورج مکھی کی …

ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی کاشت اورکھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکارسورج مکھی کی اچھی پیداوارحاصل کرنےکے لیےفصل کو قطاروں میں وٹوں پر بذریعہ پلانٹر اور بذریعہ ڈرل کاشت کریں ۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں انچ 9 رکھیں ۔جنوبی اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت 31 جنوری جبکہ شمالی پنجاب کے اضلاع میں 15 فروری تک مکمل کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکاراچھے اور صاف ستھرے دوغلی ہائبرڈاقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقداردوکلوگرام رکھیں۔بیج کا آگائو 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔ بوائی کے وقت کمزور زمینوں میں پونے دو بوری ڈی اے پی ،ایک بوری ایس او پی اوراوسط زرخیز زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ کاشتکار پہلا پانی روئیدگی کے20 دن بعد اور دوسراپانی پہلے پانی کے دن20 بعد لگائیں۔