محکمہ زراعت نے کھیت کھیت جا کر کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

فیصل آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع نے کھیت کھیت جا کر کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر ماہرین زراعت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو تسلسل کے ساتھ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جا کر کپاس کی فصل کا معائنہ کریں گی اور وہاں کاشتکاروں کو موقع پر ہی مفید مشورے، مناسب رہنمائی اور زرعی سفارشات سے آگاہی فراہم …

فیصل آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع نے کھیت کھیت جا کر کپاس کی فصل کے معائنہ کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر ماہرین زراعت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو تسلسل کے ساتھ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جا کر کپاس کی فصل کا معائنہ کریں گی اور وہاں کاشتکاروں کو موقع پر ہی مفید مشورے، مناسب رہنمائی اور زرعی سفارشات سے آگاہی فراہم کی جائیگی۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ کھیت میں زمینی خوراک کے ساتھ ساتھ سفارش کر دہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں ایک خصوصی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی وافر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئیگا۔

مزید خبریں