محکمہ زراعت نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی ہے۔
محکمہ زراعت نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی ہے۔ کپاس کے کاشتکارشدید گرمی سے بچاؤ کیلئے ترجیحا گرمی کو برداشت کرنے والی اقسام کاشت کریں۔ ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی کے مطابق محکمہ زراعت نے مزکورہ حکمت عملی میں کہا ہے کہ گرمی کی شدت (Heat Wave) کے پیش نظر کپاس کی بوائی سے پہلے زمین میں گہر اہل چلایا جائے اور ڈبل راؤنی دی جائے تاکہ مٹی میں نمی کاذخیرہ بڑھے، زمین نرم ہواور فصل گرمی کے دباؤ کو بہتر برداشت کر سکے۔موسمی یا پچھپتی کپاس کاشت کی صورت میں گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 3 دن کے وقفے سے پانی لگائیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کی ضرورت کو جانچنے کے بعد اگر فصل کو پانی کی کمی ہو تو ترجیحاً شام یارات کے وقت پانی دیا جائے۔فصل کو ایک ہی دفعہ زیادہ پانی دینے کی بجائے وقفہ وقفہ سے ہلکی آبپاشی کریں تاکہ جڑوں کو خوراک اور سانس لینے میں آسانی رہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوٹاشیم نائٹریٹ (%2) محلول کے ہفتہ وار چار سپرے پھول نکلنے سے شروع کریں تا کہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔مزید براں پھل کے کیڑا سے بچاؤ کے لیے سفارش کردہ بائیو اسٹمولینٹ یعنی نشو و نما کو تیز کرنے والے مرکبات امائنو ایسڈ وغیر ہ اسپرے کرنے سے نہ صرف پھل کا کیڑا کم ہوتا ہے بلکہ پودے کی نشو و نما میں بھی بہتری آتی ہے۔








