فیصل آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے 40دن میں تیار ہونے والی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قراردے دیاہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ اور اچھی پیداوار کیلئے کاشتکار ہموار کھیت میں 10سے 15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے …
محکمہ زراعت نے 40دن میں تیار ہونے والی مولی کی اگیتی قسم کی کاشت کو منافع بخش فصل قراردیدیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے 40دن میں تیار ہونے والی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قراردے دیاہے۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ اور اچھی پیداوار کیلئے کاشتکار ہموار کھیت میں 10سے 15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے بکھیر کر کھیت میں ملا دیں اور ہل چلا نے کے ساتھ مناسب سہاگہ دے کر زمین کو خوب نرم کر لیں۔انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کے 20سے 25دن بعد آدھی بوری یوریا (11.5کلوگرام نائٹروجن) فی ایکڑ ڈال دی جائے نیز بیج کی مقدار بذریعہ چوکا یا کیرا 4اور بذریعہ چھٹہ 5کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور پہلا پانی بیج والی جگہ سے لازمی طور پر نیچے رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پودوں کا قد 3سے 4انچ ہونے پر چھدرائی کریں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کم از کم 2گوڈیاں ضرور کریں۔ علاوہ ازیں اچھی پیداوار کے لئے دوسری گوڈی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اگیتی مولی 40سے 50دن کے دوران برداشت کر لیں ورنہ مولیاں اندر سے کھوکھلی ہو جائیں گی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی قیمت کم ہو جائے گی۔








