محکمہ زراعت پنجاب نےدھان کی فصل کی کٹائی بارے سفارشات جاری کر دیں

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فصل کی کٹائی بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار موٹی اقسام کی کٹائی کا عمل شروع کریں۔ دھان کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 …

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فصل کی کٹائی بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار موٹی اقسام کی کٹائی کا عمل شروع کریں۔ دھان کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے۔

بعد ازاں دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں جس سے ان کی نمی کا تناسب 12 تا 13 فیصد رہ جائے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحا رائس ہارویسٹر (کبوٹا) یا سپرسیڈرز کا استعمال کریں۔ اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور دھان کے مڈھوں کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو سکے۔