محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے سفارشات جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ رپورٹس میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آ رہا ہے
محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے سفارشات جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔18اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے سفارشات جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ رپورٹس میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آ رہا ہے۔کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے تدارک کے لیے فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔
سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں، نائٹروجن والی کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہونے کی صورت میں دھان کے کاشتکارکیڑے مارز ہروں کا سپرے محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور وقفہ قبل از برداشت (PHI) کو مد نظر رکھتے ہوئے سپرے کریں۔








