اوکاڑہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے ماہ ستمبر کے دوران کپاس کی نگہداشت کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب کے مطابق ستمبر کپاس کی فصل کیلئے اہم مہینہ ہے۔فصل جوبن ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ پھول گڈی اور ٹینڈے موجود ہوتے ہیں۔اس وقت فصل کو ضرورت کے مطابق پانی جاری رکھیں۔پانی کے باکفایت استعمال کیلئے واٹر سکاوٹنگ کے طریقہ کار سے مدد لیں۔ آبپاشی …
محکمہ زراعت پنجاب نے ماہ ستمبر کے دوران کپاس کی نگہداشت کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
اوکاڑہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے ماہ ستمبر کے دوران کپاس کی نگہداشت کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب کے مطابق ستمبر کپاس کی فصل کیلئے اہم مہینہ ہے۔فصل جوبن ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ پھول گڈی اور ٹینڈے موجود ہوتے ہیں۔اس وقت فصل کو ضرورت کے مطابق پانی جاری رکھیں۔پانی کے باکفایت استعمال کیلئے واٹر سکاوٹنگ کے طریقہ کار سے مدد لیں۔
آبپاشی کے ساتھ کھاد کا استعمال سفارش کردہ مقدار میں ضرور کریں۔اوسط فصل کیلئے ایک بیگ کیلشیم امونیم نائٹریٹ (کین)/ امونیم سلفیٹ /یا مساوی آدھا بیگ یوریا اور ایک کلو گرام سلفر ملاکر فصل کے پانی کے ساتھ (فرٹیگیشن)کے ذریعے ضرور دیں۔اس کے ساتھ آدھی بوری پوٹاش(ایس او پی/ایم اوپی) کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔بہتر فصل کے حصول کیلئے 300گرام بوریکس،300گرام زنک سلفیٹ،300گرام پوٹاشیم نائٹریٹ کو 100لٹر پانی میں حل کرکے فی ایکڑ سپرے کریں۔سیاہ پتہ بیماری کے علاج کیلئے 300گرام سلفر/یا تھائیو فینیٹ میتھائل /یا ڈائی فیناکونوزول کا استعمال فی ایکڑ کریں۔
سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے پائری فلوکونازون20 فیصد 200گرام یا(فلونیکامڈفیصد15)+کلوفیناپائر18% 275 (گرام یا (فلونیکا مڈ فیصد12 ڈبلیو ڈی جی) +(ایبامیکٹن 3.6فیصد) 350گرام یا (سپائروٹیٹرامیٹ 24فیصد) 125ایم ایل+ایڈجونٹ 250ایم ایل فی ایکڑ استعمال کریں۔ ترجیحاً پہلا سپرے سفید مکھی کے بچوں کیخلاف کیا جائے جس کیلئے سپائروٹیٹرامیٹ (24فیصد) 125ایم ایل بہتر ہے اور 72گھنٹوں کے بعد بائیو پیسٹی سائیڈز /نباتاتی محلول کا استعمال کیا جائے۔
اگر ایک ہفتے کے دوران سفید مکھی نقصان کی شرح سے کم ہو جائے تو نباتاتی محلول جاری رکھیں وگرنہ دوسرے کیمیائی زہروں کا سپرے جاری رکھا جائے۔روائتی اقسام میں گلابی سنڈی نظر آنے پر ہی سپرے کردیا جائے جبکہ ٹرپل جین اقسام میں 100نرم ٹینڈوں میں سے 5پر گلابی سنڈی کا حملہ نظر آنے پر سپرے کریں۔گلابی سنڈی کے کیمیائی تدارک کیلئے سپینٹوریم(120SC) بحساب 120 ملی لٹرفی ایکڑ یا لیمبڈاسائی ہیلوتھرین +کلورنٹرینی پرول 160ML یا گیماسائی ہیلوتھرین(60CS) 100گرام یا کلورنٹرینی پرول 50ایم ایل یا کلورنٹرینی پرول + بائی فینتھرین100ایم ایل یا ٹرائی ایزوفاس +ڈیلٹا میتھرین 700ایم ایل فی ایکڑ سپرے کریں۔
ماس ٹریپنگ کیلئے 6سے 8 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں۔گلابی سنڈی کے موثر تدارک کیلئے ایک ہی گروپ کی زہروں کا باربار سپرے نہ کریں۔ملی بگ کے تدارک کیلئے پروفینوفاس70ایم ایل20/لٹر پانی میں یا کلوتھیاناڈن40ایم/ 20لٹر پانی میں یا میلاتھیان 40ایم ایل/ 20لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ملی بگ سے متاثرہ پودوں کی نشاندہی کریں۔اگر حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتو پولی تھین کے بیگ چڑھاکر جڑ سے پودوں کو اکھاڑ دیں اور گڑھا کھودکر زمین میں دبادیں۔









