محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت سے بچائو کیلئے کپاس کی فصل کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو واٹر سکاٹنگ کے بعد ترجیحاً شام یا رات کے وقت آبپاشی کریں،آبپاشی کے ساتھ آدھی بوری یوریا یا ایک بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ فی ایکڑاستعمال کریں۔
محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت سے بچائو کیلئے کپاس کی فصل کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔10جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت سے بچائو کیلئے کپاس کی فصل کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو واٹر سکاٹنگ کے بعد ترجیحاً شام یا رات کے وقت آبپاشی کریں،آبپاشی کے ساتھ آدھی بوری یوریا یا ایک بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ فی ایکڑاستعمال کریں۔
علاوہ ازیں،10کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ پانی میں حل کر کے آبپاشی کے ساتھ دیں مگر اس دوران گلائیفوسیٹ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ پودوں کے پتوں پر مرجھانے کی علامات ظاہر ہونے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کی سفارش کردہ مقدار میں بوران،زنک اور سلفر کا استعمال کریں،پوٹاشیم نائٹریٹ کا 2فیصد سپرے ہفتہ وار مسلسل چار مرتبہ کریں۔اسی طرح پھل کے کیرا کی صورت میں سفارش کردہ بائیو سٹیمولینٹس کا سپرے کریں۔








