فیصل آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ رواں ماہ آم کے باغات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان ایام میں آم کے تیلے، آم کی مج کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے یا کیڑے مکوڑوں کا …
محکمہ زراعت پنجاب کا آم کے باغبانوں کور واں ماہ کیڑے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ رواں ماہ آم کے باغات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان ایام میں آم کے تیلے، آم کی مج کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے یا کیڑے مکوڑوں کا حملہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر زرعی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ مناسب زہر کا سپرے کر کے اس پر کنٹرول کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آم کی فصل کو سب سے زیادہ خطرہ پھپھوندی والی بیماریوں جن میں سفوفی پھپھوندی، انتھرک نوز شامل ہیں سے ہوتا ہے اس لیے باغبا ن ان کیڑوں اور بیماریوں کے مکمل کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے بروقت سپرے کریں تاکہ آم کے باغات کو ان کیڑوں اور بیماریوں سے بچا کر بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔








