فیصل آباد۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد کی جانب سے باغبانوں کو نئے پودے لگاتے وقت گلی سڑی گوبر کی کھاد20کلوگرام فی پودا ڈالنے کا مشورہ دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پھل دار پودوں سے بہتر پیداوار اور اچھی خاصیت کے حامل پھل کے حصول کیلئے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا بہت ضروری ہے نیزباغبانوں کو پھل دار پودوں …
محکمہ زراعت پنجاب کا باغبانوں کو نئے پودے لگاتے وقت20کلوگرام فی پوداگوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد کی جانب سے باغبانوں کو نئے پودے لگاتے وقت گلی سڑی گوبر کی کھاد20کلوگرام فی پودا ڈالنے کا مشورہ دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پھل دار پودوں سے بہتر پیداوار اور اچھی خاصیت کے حامل پھل کے حصول کیلئے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا بہت ضروری ہے نیزباغبانوں کو پھل دار پودوں کیلئے تمام غذائی عناصر کی اہمیت اور مناسب مقدار میں پودوں کو ان کی فراہمی کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغبان2سے3 سال کے پودوں میں گلی سڑی گوبرکی کھاد10 کلوگرام کے علاوہ یوریا 250گرام یا امونیم سلفیٹ 500گرام جبکہ4 سال کے پودوں میں گلی سڑی گوبر کھاد 15کلوگرام کے ساتھ یوریا 750یا امونیم سلفیٹ 1کلوگرام فی پودا استعمال کریں۔








