محکمہ زراعت پنجاب کی سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری

محکمہ زراعت پنجاب نے سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کردی جسمیں کہا گیا ہے کہ کپاس کی سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے کاشتکار اگیتی فصل کی ہفتہ میں کم از کم دو بار پیسٹ سکاٹنگ کریں

لاہور۔18جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کردی جسمیں کہا گیا ہے کہ کپاس کی سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے کاشتکار اگیتی فصل کی ہفتہ میں کم از کم دو بار پیسٹ سکاٹنگ کریں۔ کپاس کی فصل کے اردگرد جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔کپاس کے کاشتکار سفید مکھی کی متبادل میزبان فصلات مثلا بینگن، کھیرا، کدو، حلوہ کدو، ٹماٹر، مرچ، بھنڈی، مونگ وغیرہ کی بھی باقاعدگی سے پیسٹ سکاٹنگ کریں تاکہ ان متبادل میزبان پودوں پر سفید مکھی کا کنٹرول کیا جا سکے۔

کپاس کے کاشتکار فصل کو پانی کی کمی سے بچائیں اور فصل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کریں۔ سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے15 تا 20 پیلے چپکنے والے کارڈ فی ایکڑ لگائیں اور ہر 15 دن کے بعد ان کارڈز کا گلو تبدیل کر لیں۔ سفید مکھی کے خلاف زہروں کا استعمال محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔

 

مزید خبریں