فیصل آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار سورج مکھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل کو قطاروں میں وٹوں پر بذریعہ پلانٹر اور بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں انچ 9 رکھیں۔جنوبی اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت 31 جنوری جبکہ شمالی پنجاب کے اضلاع میں …
محکمہ زراعت پنجاب کی سورج مکھی کی کاشت اور کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 16 جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار سورج مکھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل کو قطاروں میں وٹوں پر بذریعہ پلانٹر اور بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں انچ 9 رکھیں۔جنوبی اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت 31 جنوری جبکہ شمالی پنجاب کے اضلاع میں 15 فروری تک مکمل کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار اچھے ا گاؤ والے صاف ستھرے دو غلی ہائبرڈ اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار دو کلوگرام رکھیں۔بیج کا اگاؤ 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔ بوائی کے وقت کمزور زمینوں میں پونے دو بوری ڈی اے پی ایک بوری ایس او پی اور اوسط زرخیز زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ کاشتکار پہلا پانی روئیدگی کے20 دن بعد اور دوسراپانی پہلے پانی کے20 دن بعد لگائیں۔








