لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کےلئے ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں، کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرائی میں کر یں، اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں، نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ …
محکمہ زراعت پنجاب کی کماد کے کاشتکاروں کےلئے ہدایات جاری
لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کےلئے ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں، کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرائی میں کر یں، اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں، نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں۔ ستمبر میں کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام پہلے برداشت کریں، اس کے بعد درمیانی اور پھرپچھیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کریں۔









