محکمہ زراعت پنجاب کی کماد کے کاشتکاروں کے لئے ہدایات جاری

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں اورایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔ کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں، اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں۔ نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں اورایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔ کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں، اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں۔ نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں۔ ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام پہلے برداشت کریں، اس کے بعد درمیانی اور پھرپچھیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کریں۔ گنا کاٹنے کے بعد جلد مل کو سپلائی کریں تا کہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔ مونڈھی فصل رکھنے کے لئے کماد کو 15 جنوری کے بعد کاٹیں، جن کھیتوں میں مونڈھی فصل نہ رکھنی ہو اس کھیت کو فورا ً تیار کر کے سورج مکھی کی کاشت کے لئے زمین تیار کریں۔

مزید خبریں